Home / اہم خبریں / آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں سجاس نے خیبر پختونخواہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں سجاس نے خیبر پختونخواہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ اور خیبر پختونخواہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان پشاور یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ کے پی کے اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے مقررہ اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز کا ہدف دیا۔ خیبر پختونخواہ کی جانب سے انیس الدین 42، سعاد 27، عمران یوسف زئی 12 اور عاصم خان 11 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، سجاس کی جانب سے محسن رضا، مقصود احمد اور زاہد غفار نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ سجاس نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے اوپننگ بیٹسمن شاہد انصاری 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، میزبان ٹیم کی جانب سے شاہد آفریدی، شکیل اور قیصر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، میچ کے اختتام پر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس، ایشیاء کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز جیت کر سجاس نے پورے پاکستان کے اسپورٹس جرنلسٹس کے دل بھی جیت لیئے ہیں، سجاس نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ دوستی سیریز کھیل کر محبت اور بھائی چارہ کی ایک نئی روایت کو جنم دیا ہے۔ سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے شاندار اور پر لطف میزبانی پر رسجا۔ سجال اور خیبرپختواہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 33 ویں نیشنل گیمز کے بعد سجاس کرکٹ ٹیم کوئٹہ کے اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ بھی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے