Home / اہم خبریں / ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کا بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی اور تھانہ مزاری گوٹھ کا دورہ

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کا بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی اور تھانہ مزاری گوٹھ کا دورہ

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی اور تھانہ مزاری گوٹھ کا دورہ کیا۔ راجن پور میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او احسن سیف اللہ نے امروز تھانہ مزاری گوٹھ اور بین الصوبائی پنجاب پولیس کی چیک پوسٹ شاہ والی کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوانوں کو ڈیوٹی پر موجود پایا اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی اور بین الصوبائی پنجاب پولیس چیک پوسٹ شاہ والی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی روجھان سرکل کیوان کریم عباسی، بین الصوبائی چیک پوسٹ کے انچارج اور تھانہ مزاری گوٹھ کے ایس ایچ او عبدالرحمن بھٹی اور پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری سیکورٹی کی صورت میں ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ تھے تھوڑی دیر بعد ڈی پی او راجن پور تھانہ بنگلہ اچھا کا جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے