میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام سابق ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عبدالباقی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس و فاتحہ خوانی تقریب منعقد کی گئی ۔ تعزیتی تقریب میں میرپورخاص ڈویژن کے عہدے داروں، اسکولز مالکان، ماہر تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندوں، علماء کرام، میڈیا کے نمائندوں اور طالب علموں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ مقررین میں روٹری گورنر رئیس احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق خاصخیلی، شارق اقبال، ریجنل صدر فیصل خان زئی، غضنفر علی خان، نعمان ہالیپوٹو، مولانا حفیظ الرحمن فیض، محمد بخش کپری، شہزادو ملک، غلام نبی چندیجہ، عمر فاروق قریشی و دیگر مقررین نے کہا کہ پروفیسر عبدالباقی صاحب انتہائی شریف النفس محنتی اور ایماندار شخصیت کے حامل تھے اور پرائیویٹ اسکولز کے تمام مسائل کو بڑی خوش اسلوبی سے حل فرماتے ان کی یادیں اور علمی اصلاحات سنہری الفاظ میں یاد کی جائیں گی۔ آخر میں مولانا حفیظ الرحمن فیض نے پروفیسر عبدالباقی مرحوم اور اپسما کے قائد سید خالد شاہ شہید، ماسٹر عبدالوحید اور انجینئر حماد الرحمن آرائیں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
![]()