ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) ڈیرہ غازی خان پیرعادل تھانہ شاہ صدردین کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکوؤں نے طالب علم سے موٹرسائیکل چھین لی اور فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا پتافی اور عمرانی کھوسہ کے درمیان ایک عرصہ سے لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت جاری تھی گزشتہ روز محمد شفیع عمرانی کھوسہ کا بیٹا محمد ساجد اسکول کا طالب علم ہے موٹرسائیکل 125 پر اپنے گھر جا رہا تھا پیر عادل دربار کے نزدیک اپنے کزن کے ساتھ پہنچا تو پیچھے سے محمد شاہد پتافی نے آتے ہی کہا کہ آج تجھے مزہ چکھاتا ہوں اور پسٹل کا فائر کھول دیا جسکے نتیجے میں محمد ساجد زخمی حالت میں گر پڑا بعد ازاں ملزم شاہد نے فون پر اپنے دیگر دوست 2 ساتھیوں کو بلا لیا وہ آگئے اور موٹر سائیکل ساجد سے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس تھانہ شاہ صدر اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی مضروب کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا پولیس نے شاہد پتافی اور دو نامعلوم آفراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
![]()