Home / اہم خبریں / پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے کوششیں برطانیہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ برطانوی شہزادہ ولیم

پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے کوششیں برطانیہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ برطانوی شہزادہ ولیم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے کوششیں برطانیہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 4 روزہ سرکاری دورہ پورا کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقاتوں کے علاوہ سیاحتی مقامات کی سیر بھی کی۔ شاہی جوڑے نے پاکستان کے تاریخی دورے کو یادگار قرار دیا اور اپنے دورے کے آخری روز انہوں نے اسلام آباد میں کتوں کو دہشت گردی سے بچاؤ کی تربیت دینے والے ادارے کا دورہ بھی کیا جہاں برطانوی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر برطانیہ کی سڑکوں پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ برطانوی شہزادے نے کہا یہی وجہ ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔ شہزادہ ولیم نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی وجہ سے ہی برطانیہ میں لوگ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ہفتے ہم پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے سنتے رہے اور ہمیں اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے