کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کابینہ کا اہم اجلاس 23 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔ ایجنڈے میں امن وامان خصوصاً اسٹریٹ کرائم، پولیس میں خواجہ سراؤں کے پانچ فیصد کوٹے، کراچی میں بی آر ٹی لائنز کے لئے کرائے کی منظوری سمیت دیگر امور شامل ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کے دوران سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
![]()