Home / اہم خبریں / میہڑ پولیس کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار چوری کی ہوئی موٹرسائیکل برآمد

میہڑ پولیس کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار چوری کی ہوئی موٹرسائیکل برآمد

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ پولیس کی کارروائی ایک ملزم گرفتار چوری کی ہوئی موٹرسائیکل برآمد، موٹرسائیکل کے مالک کی جانب سے ایس ایچ او کو ہار پہنائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کورٹ کے باہر سے کچھ روز قبل عبدالغنی کھوسو کی چوری ہوئی موٹرسائیکل کی خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ غلام حیدر پہنور کی جانب سے بیٹو روڈ پر ناکہ بندی کر کے دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ ناکے پر روکنے کے بجاۓ فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے ملزم کا تعاقب کر کے ملزم عمران برڑو کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے چوری کی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، موٹر سائیکل مالک کو اس کو موٹر سائیکل کی برآمدگی کی اطلاع دی گئی تو موٹر سائیکل کا مالک عبدالغنی کھوسو خوشی میں تھانہ پہنچ کر ایس ایچ او میہڑ غلام حیدر پنھور اور دیگر پولیس اہلکاروں پر پھول نچھاور کیے اورایس ایچ او کو پیسوں والا ہار پہنایا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا دوسری طرف میہڑ پولیس کی جانب سے مرگوں کی میل پر چھاپا مار کر 10 سے زائد سٹے بازوں کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر ایس ایچ او میہڑ غلام حیدر پنھور نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون سے کبھی نہیں بچ سکتے، میہڑ میں امن و امان بحال کر کے چوری کی ہوئی موٹر سائیکلیں اور گھروں سے چوری کیا ہوا سامان بھی برآمد کرائینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے