Home / اہم خبریں / آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈی پی او توصیف حیدر کی زیر نگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈی پی او توصیف حیدر کی زیر نگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پر پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور الیٹ فورس کے چاکو چوبد دستے نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں انہوں نے حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے لہذا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں مزید کہا کہ جائز کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ بھی کیا۔ آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے