Home / اہم خبریں / پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز خاتون کی ویڈیو بنانے پر دو مسافر آپس میں لڑ پڑے

پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز خاتون کی ویڈیو بنانے پر دو مسافر آپس میں لڑ پڑے

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے۔ طیارہ لینڈ ہوتے ہی مسافرکو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 331 میں دوران پرواز مسافر آپس میں لڑ پڑے، ایک مسافر کا دوسرے مسافر پرالزام تھا کہ وہ خواتین کی ویڈیو بنارہا تھا۔ ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر دونوں مسافر آپس میں الجھ پڑے، فضائی میزبانوں کے منع کرنے کے باوجود نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں مسافروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ طیارے کے عملے نے تمام صورتحال سے کپتان کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارہ کراچی لینڈ ہوتے ہی مسافر کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے