کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گردوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تفصیلات کے مطابق سٹی اسٹیشن پر سکھ برادری کی یاترا روانگی سے قبل گورنر سندھ سندھ عمران اسماعیل نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا سکھ برادری کیلئے اسپیشل ٹرین کا بندوبست کیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، یہ کسی بھی مہذب ملک کا مہمانوں سے رویہ اپنانے کا طریقہ ہے، ہم نے دیکھا ہے ہندوستان کیسے اقلیتوں کیساتھ سلوک کرتا ہے، ہم نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے بارڈر کھولے ہیں، ہندوستان میں اقلیتیوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اقلیتیوں کو گلے لگایا جاتا ہے اور برابر کے حقوق دیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں سے عزت و احترام کا رشتہ ہے، مذہبی لوگوں کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا، سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا کوئی گردوارہ نہیں، وزیراعظم سے بات کروں گا کراچی میں بھی گردوارہ ہونا چاہئے، وفاق سے ملکر کراچی میں بھی گردوارے کے لئے جگہ مختص کریں گے، کشمیر کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ آج کشمیر میں کرفیو کو 60 دن سے زائد ہوچکے، بھارتی فورسز نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
![]()