Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ کورنگی نے شاندار کھیل سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 0-2 سے شکست دیدی

آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ کورنگی نے شاندار کھیل سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 0-2 سے شکست دیدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپئن حنیف خان، ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں جاری آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ کورنگی نے شاندار کھیل سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 0-2 سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم ڈسٹرکٹ کورنگی کے گول کیپر محمد آصف کو ان کے شاندار کھیل پر مہمان خصوصی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ شوکت علی کٹھیان نے مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ اولمپئن حنیف خان، ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں جاری آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ کورنگی کے مد مقابل ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم آئی، جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 0-2 سے مات دیدی۔ کھیل کے پہلے دو کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے، لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے تمام کوششوں کو ناکام بناکر اپنی ٹیم کو خسارے سے بچایا، مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ہاف ٹائم میں مہمان خصوصی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ شوکت علی کٹھیان کا اسٹیڈیم آمد پر لی جنڈری ہاکی پلیئر اولمپئن حنیف خان، کے ایچ اے ویمن ونگ کی سرپرست اسماء علی شاہ، ناہید فاطمہ، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز احمد خان، کے ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ ممبر نسیم حسین، انور فاروقی سمیت دیگر شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔ مہمان کا دونوں ٹیموں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ تیسرے کوارٹر میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کھیل کے 32 ویں منٹ میں کپتان نعمان خان نے بہترین انفرادی کوشش سے فیلڈ گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں 0-1 کی برتری دلوا دی۔ ایک گول کی برتری کے بعد ڈسٹرکٹ کورنگی نے مزید حملے تیز کئے، لیکن گول کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے گول برابر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کورنگی کے گول پر بھرپور حملے کئے، لیکن گول کیپر محمد آصف نے عمدہ گول کیپنگ سے ان تمام حملوں کو ناکام بنایا۔ چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں کھیل کے اختتام سے تین منٹ قبل 57 ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے کھلاڑی وسیم اسلم نے فیلڈ گول داغ کر اپنی ٹیم کی سبقت کو 0-2 سے دگنا کردیا۔ ریفری نے جب اختتامی وسل بجائی تو ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم 0-2 سے سرخرو ہوکر میدان سے باہر آئی۔ مہمان خصوصی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ شوکت علی کٹھیان نے میچ میں بہترین کھیل پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے گول کیپر محمد آصف کو مین آف دی میچ کا کیش ایوارڈ دیا۔ اس میچ کو ایمپائرز ندیم سلطان اور فہد خان نے سپروائز کیا جبکہ قربان علی، سبطین رضا اور عمران خان نے بطور ریزرو ایمپائر فرائض سرانجام دیئے، ججز کے فرائض مبین، اخلاق، فیضان اور معید نے ادا کئے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پر گلفراز احمد خان، اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز انور فاروقی اور سید عسکری کاظمی اور اختر علی بطور ٹورنامنٹ آفیسر فرائض سرانجام دیئے۔ اگلہ میچ سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے