بٹگرام (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ترقی پسند ادبی ملگری (تام) کے زیر اہتمام ھزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بفہ سے تعلق رکھنے والے پشتو ادب کے نامور شاعر، ادیب، افسانہ نگار، محقق، مصنف، مترجم، منتظم ،نقاد ،مؤلف، پشتو ادبی صنف "ہائیکو” کے موجد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے پشتو ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی 40 سالہ پشتو ادب کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایک زبردست پروگرام کا انعقاد بٹگرام کے نجی تعلیمی ادارے سکائی ہاک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں کیا گیا. پروگرام کی صدارت پشتو ادب کے نامور شاعر، ادیب، محقق، نقاد اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پشتو ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حنیف خلیل نے کی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض تنظیم ہذا کے بانی چیئرمین مختیار احمد شاہین نے سرانجام دیئے. اس اعترافی پروگرام کے مہمان خصوصی بٹگرام کے سیاسی و سماجی شخصیت اور جنوبی افریقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے چیئرمین محمد فیاض خان تورخیل تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹراسماعیل گوہر، مردان سے آئے ہوئے ماہنامہ رسالہ "مبارزہ” کے ایڈیٹرانچیف سلیم ناشاد، بٹگرام ادبی ملگری (بام) کے صدر بختیار انجم اور آلائی ادبی ملگری (آم) کے صدر ذاکر حسرت تھے. تقریب میں پختو اکیڈمی ھزارہ کے سابق چیئرمین حق نواز خان تورخیل، آلائی سے تعلق رکھنے والے ضلع بٹگرام کے پہلے ناول نگار ظریف خان ظریف، اقبال خان، پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن خلیل، پروفیسر ڈاکٹر سید عطاء اللہ شاہ، پروفیسر عثمان، علی زر خان فکری، بٹگرام ادبی ملگری (بام) کے جنرل سیکرٹری گلفام صابر، اے ایس ڈی ای او بٹگرام اختر حیات قمر، اے ایس ڈی ای او تور غر محمد شبیر، اسسٹنٹ کمشنر آلائی، بہرام سمندر، فہد احساس، عمیر یوسفزئی، سحر حسن زئی سمیت ہزارہ ڈویژن کے مختلف ادبی تنظیموں کے شعراء، سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب میں ترقی پسند ادبی ملگری (تام) بٹگرام کے بانی چیئرمین مختیار احمد شاہین، بٹگرام ادبی ملگری (بام) کے جنرل سیکرٹری گلفام صابر اور پختو اکیڈمی ھزارہ کے پروفیسر ڈاکٹر سید عطاء اللہ شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی 40 سالہ پشتو ادب کیلئے گرانقدر خدمات پر سمندر کو کوزے میں بند کرنا کے مصداق زبردست اور اہم معلوماتی مقالے پیش کیے. جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا اور انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے. اس کے علاوہ حق نواز تورخیل، اے ایس ڈی ای او اختر حیات قمر، اقبال خان، مہمان خصوصی محمد فیاض خان تورخیل، پروگرام کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حنیف خلیل، بٹگرام ادبی ملگری کے صدر بختیار انجم اور بہرام سمندر نے بھی پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل گوہر کے ادبی خدمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا. پروگرام کے پہلے نشست کے اختتام پر ترقی پسند ادبی ملگری (تام) بٹگرام کے جنرل سیکرٹری ساجد علی ساجد اور بانی چیئرمین مختیار احمد شاہین نے اعزازی مہمان پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل گوہر کو انکی پشتو ادب کیلئے 40 سالہ گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اعترافی شیلڈ جبکہ پروگرام کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حنیف خلیل اور مہمان خصوصی محمد فیاض خان تورخیل کو اعزازی شیلڈز دیئے گئے. تقریب کے دوسرے نشست میں ایک زبردست مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء بالخصوص نوجوان شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کر کے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔
![]()