Home / اہم خبریں / بھارت مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں اور مواصلاتی نظام کی معطلی شدید تشویش ہے بھارت کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ امریکی صدارتی امیدوار الزبتھ ویرن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں اور مواصلاتی نظام کی معطلی شدید تشویش ہے بھارت کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ امریکی صدارتی امیدوار الزبتھ ویرن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر اور صدارتی امیدوار الزبتھ ویرن نے مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں اور مواصلاتی نظام کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔ الزبتھ ویرن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار پر ہے اور مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مسلسل معطلی اور دیگر پابندیوں پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ امریکی سینٹر دوسری بااثر امریکی سیاستدان ہیں جنہوں نے کشمیر پر اپنی آواز اٹھائی ہے۔ ان کا بیان ان کے ساتھی سینٹر اور صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کے اسی طرح کے بیان کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ برنی سینڈرز نے یکم ستمبر کو شمالی امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی کے سالانہ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے