کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) خیبر پختو نخوا میں 26 اکتوبر کو منعقد ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز کے لئے سندھ اولمپکس کی طرف سے مير بنگل خان مہر نے اولمپکس مشعل خیبر پختونخوا اولمپکس ایسوسی ایشن کے حوالے کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔ نیشنل گیمز پشاور میں منعقد ہو رہے ہیں اور مجھے امید ہے سندھ کے کھلاڑی صوبے کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس دفعہ نیشنل گیمز بلوچستان میں منعقد ہونے تھے مگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے کھیلوں کے ایونٹس پشاور میں منعقد ہو رہے ہیں۔ مير بنگل خان مہر کا مزید کہنا تھا سندھ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے سندھ میں نیشنل گیمز کروانے کی پیشکش کی تھی مگر ان کی پیشکش پر غور نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا 33 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کے ٹوٹل 415 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 350 مرد اور 150 عورتیں اتھلیٹس 30 مخلتف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ مير بنگل خان مہر کا مزید کہنا تھا شوٹنگ، سوئمنگ، کراٹے میں مجھے امید ہے سندھ کے کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کریں گے، نیشنل گیمز ٹارچ ریلی میں سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ، صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن جنرل ریٹائرڈ عارف حسین اور دیگر اولمپکس ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے عہدیدار خالد محمود سید عابد رضوی، ماجدہ حمید، احمد علی راجپوت، آغا سہیل اور دیگر نے شرکت کی۔
![]()