کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق ) کراچی گلستان جوہر پولیس نے ڈاکو راج و سماج دشمن عناصر کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی، دوران کارروائی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت شراب کی فروخت میں ملوث عناصر گرفتار، ملزمان میں شامل محمد ندیم مجید ولد عبدالمجید۔ ربنواز ولد باخر خان کے قبضے سے 13 بوتل شراب۔ اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد، دونوں ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، ایس ایچ او گلستان جوہر شاہد چوہدری کے مطابق کسی بھی جراٸم پیشہ عناصر کو کھلے عام دندنانے نہیں دونگا انکے خلاف سخت کریک ڈاٶن رکھتے ہوۓ گرفتاری عمل میں لائی جاٸیگی تاکہ علاقہ عوام و شہریوں کو مکمل ریلیف و تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
![]()