کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائشیا میں محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ (آر ٹی ڈی) نے غیر ملکیوں کے بغیر لائسنس اور بغیر روڈ پرمٹ گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے کو تیز کردیا ہے آپریشن ایسے افراد کے خلاف کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر ٹیکسیاں، فیکٹری بسیں، اور دیگر کمرشل گاڑیاں چلاتے ہیں۔ تقریبا دو ہفتے قبل شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران، آر ٹی ڈی نے بغیر کسی لائسنس یا روڈ ٹیکس کے ڈرائیونگ اور اپنی گاڑیوں میں غیرقانونی ترمیم جیسے دیگر جرائم میں ملوث 181 غیر ملکیوں کو تحویل میں لیا ہے۔ غیر ملکیوں کی اس فہرست میں میانمار سرفہرست ہے میانمار کے 96 افراد دوسرے نمبر پر بھارت کے 25 افراد، تیسرے نمبر پر پاکستان کے 20 افراد، جبکہ دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، کمبوڈیہ اور نیپال کے لوگ شامل ہیں۔
![]()