نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) نوشہرو فیروز پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر ملزمان اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن چار ملزمان گرفتار 56 لیٹر شراب اور 26 بوتلیں وسکی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق درس پولیس نے خفیہ و جاسوس اطلاع پہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان شوکت لانگا اور اور عاشق علی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم شوکت لانگا سے کے قبضے سے چالیس لیٹر شراب جبکہ ملزم عاشق علی کے قبضے سے چھ بوتلیں شراب وسکی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مورو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے دوسری کاروائی میں کنڈیارو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم شفیق منگریو کو گرفتار کرکے ملزم سے 20 بوتلیں دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف کنڈیارو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے تیسری کاروائی میں محراب پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم ندیم دایو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سولہ 16 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()