میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص محکمہ فائربرگیڈ کی ایمرجنسی آگ بجھانے والی گاڑیاں سرکاری افسران منتخب نمائندوں، کونسلرز کے گھروں میں پانی پہچانے میں مصروف، روزانہ دس لیٹر ڈیزل ملنے کے بعد گاڑیوں میں تیل ختم ہوجاتا ہے گاڑیاں رستے میں کھڑی ہوکر ٹریفک کی روانگی پر بوجھ بنی ہوئی ہے، میرہورخاص شہر کے لیئے ایک سال قبل خریدی گئی تین فائربرگیڈ گاڑیوں میں ایک گاڑی خراب ہوگئی ہے، گاڑیوں میں کم ڈیزل ملتا ہے او ہر گاڑی پانچ سے چھ چکر فلٹر پلانٹس پانی بھر کے سرکاری افسران منتخب نمائندوں کے گھروں پر پانی پہنچاتی ہیں ڈرائیورز کا انکشاف، میرپورخاص ڈیزل کم ملنے سے یہ ایمرجنسی گاڑیاں رستے میں بند ہوجاتی ہیں، فائربرگیڈ کی ایک گاڑی ڈیزل ختم ہونے کے بعد ریلوے پھاٹک پر کھڑی رہی ڈیزل ڈلوا کر گاڑی اسٹارٹ کی گئی۔ عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئی لیکن یہ گاڑیاں سرکاری افسران عوامی نمائندوں کے گھروں میں پھولوں کے باغیچوں کو پانی دیبنے میں مصروف ہیں۔
![]()