ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 150 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالرکی کمی سے 1501 ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 150 روپے سستا ہوکر 87 ہزار100 روپے اور دس گرام سونا 129 روپی کی کمی سے 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا۔
![]()