Home / اہم خبریں / معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا۔ علامہ شاہ عبد الحق قادری، یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کیلئے حسینی کردار رہنماء رہے گا۔ حنیف طیب

معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا۔ علامہ شاہ عبد الحق قادری، یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کیلئے حسینی کردار رہنماء رہے گا۔ حنیف طیب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا واقعہ کربلا ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا۔ شہدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کیلئے جان و مال اورعزیز و اقارب کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام میمن مسجد نزد جیل چورنگی شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین اور رفقاء کربلا نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفی کی حفاظت کے لئے شہادت کو فوقیت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا نے اسلامی تاریخ پر گہرے اثرات اور انمنٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کیلئے یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کی خاطرحسینی کر دار ہمیشہ رہنماء رہے گا۔ دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کر نے کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی۔ کانفرنس میں مفتی رفیق عباسی، مولانا عبدالحفیظ معارفی، سید رفیق شاہ، غفران احمد، نبیل قادری، فرحان اشرفی، افضال ترابی، شہزاد قادری و دیگر بھی شریک تھے۔ دریں اثنا جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام محرم کی محافل سے میمن مسجد کھارادر میں علامہ رئیس قادری، جونا گڑھ محلہ بلدیہ میں مفتی حسان قادری، زینب مسجد جمشید روڈ میں مولانا الطاف قادری، جامعہ غوثیہ بن قاسم میں علامہ سید عبد القادر شیرازی، گھانچی پاڑہ میں مولانا شوکت سیالوی، نیاآباد میں مولانا جنید ہاشمی، اقصیٰ مسجد ملیر میں علامہ سعید قادری، جامعہ شہداء میلاد لائنز ایریا میں مولانا ارشاد قادری نے اپنے خطاب میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف اعلائے کلمۃ الحق حضرت امام حسینؓ کی سنت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے