Home / اہم خبریں / بیرانی سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے اسحاق راجپوت کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش جمڑاؤ کینال سے بر آمد قتل کرنے کا شبہ

بیرانی سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے اسحاق راجپوت کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش جمڑاؤ کینال سے بر آمد قتل کرنے کا شبہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) بیرانی سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے اسحاق راجپوت کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش جمڑاؤ کینال سے بر آمد قتل کرنے کا شبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیرانی ایجوکیشن ورکس کا ملازم اسحاق راجپوت صبح 8 بجے سے لاپتہ ہوگیا تھا جسکی موٹر سائیکل رومال اور ٹوپی جام نواز علی پولیس کی حدود میں جمڑاؤ کینال کے کنارے سے ملی تھی جسکی فوری اطلاع جام نواز علی پولیس کو دی پولیس نے موٹر سائیکل اور سامان اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسحاق راجپوت نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کی ہے جام شورو سے تیراکوں کی مدد سے پانی میں اسکی لاش کو تلاش کیا گیا مگر اندھیرا زیادہ ہوجانے کی وجہ سے تلاش کا کام اگلے دن تک موخر کر دیا 10محرم کی علی الصبح 6 بجے لاش جمڑاؤ کینال پر مسجد کے پاس جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی ملی لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتال جام نواز علی منتقل کیا گیا وہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی مقتول اسحاق راجپوت کو بیرانی شہر کے مقامی قبرستان جلال شاہ میں سپرخاک کردیا گیا جنازہ نماز و تدفین میں سینکڑوں افراد کی شرکت ماحول سوگوار ہوگیا ورثاء کا کہنا تھا کہ اسحاق راجپوت کو کسی نے قتل کیا ہے واضح رہے کہ چند پہلے اسحاق راجپوت کے بیٹوں کا جھگڑا ارشد راجپوت والوں سے ہوا تھا جسکا کیس بیرانی پولیس میں داخل ہے اور بیرانی پولیس نے محفوظ اور محمود کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ اسحاق راجپوت صلح کیلئے کوشش کر رہا تھا جس کے بعد مقتول محمد اسحاق راجپوت کے بیٹے نعیم راجپوت کی مدعیت میں جام نوازعلی تھانے پر چار ملزمان محمد ارشد راجپوت، محمد اشرف راجپوت، دانیال اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جام نواز علی پولیس مطابق جلد ہی تفتیش کرکے کیس کو حل کر لیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے