کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سجاس کا عبدالقادر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے گگلی ماسٹر اسپین بولنگ کے جادوگر عبدالقادر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم اور سیکریٹری اصغرعظیم سمیت مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مایہ ناز گگلی ماسٹر اسپین بولنگ کے عظیم جادوگر عبدالقادر کے فن سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ ہم نے اپنا قیمتی اثاثہ کھودیاعبدالقادر جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں گگلی کے سمندر سے پوری دنیا اپنی پیاس بجاتی رہی لیکن پی سی بی پیاسا کا پیاسا رہا۔ عبدالقادر جتنے بڑے کھلاڑی تھے وہ اس سے زیادہ بڑے انسان تھے جنھوں نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔ اللہ پاک عبدالقادر کی معغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
![]()