Home / اہم خبریں / نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش، گھر سے ناراض ہوکر آنے والی لڑکی والدین کے حوالے

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش، گھر سے ناراض ہوکر آنے والی لڑکی والدین کے حوالے

کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 6 کے افسران انسپکٹرمحمود اختر اور سب انسپکٹرنیاز احمد دوران پیٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ایک ہائی ایس پٹرولنگ گاڑی کے پاس رکی جس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ایک لڑکی گاڑی میں اکیلی سفر کر رہی ہے اور پریشان لگ رہی ہے افسران نے لڑکی سے پوچھ گچھ تو معلوم ہوا لڑکی گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکل آئی ہے افسران نے لڑکی کے گھر رابطہ کیا اور والدین کو کیمپ آفس میں بلوا کر لڑکی کو اسکے والدین کے حوالے کیا گیا موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے