تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا عبدالقادر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا عبدالقادر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سجاس کا عبدالقادر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے گگلی ماسٹر اسپین بولنگ کے جادوگر عبدالقادر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم اور سیکریٹری اصغرعظیم سمیت مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مایہ ناز گگلی ماسٹر اسپین بولنگ کے عظیم جادوگر عبدالقادر کے فن سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ ہم نے اپنا قیمتی اثاثہ کھودیاعبدالقادر جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں گگلی کے سمندر سے پوری دنیا اپنی پیاس بجاتی رہی لیکن پی سی بی پیاسا کا پیاسا رہا۔ عبدالقادر جتنے بڑے کھلاڑی تھے وہ اس سے زیادہ بڑے انسان تھے جنھوں نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔ اللہ پاک عبدالقادر کی معغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے