تازہ ترین
Home / آرٹیکل / غزل ۔۔۔ شاعر : زاہد توقیرؔ ۔ کمالیہ

غزل ۔۔۔ شاعر : زاہد توقیرؔ ۔ کمالیہ

پھر مجھے خاک میں ہی چاہے ملایا جائے
مجھکو اک بار مرے سامنے لایا جائے
روز رونے سے بصارت بھی تو جا سکتی ہے
روز مت اہل ستم مجھکو رلایا جائے

شوق منزل نے ہی رستے کو سہارا ہوا ہے
یہ سہارا تو نہ رستے سے ہٹایا جائے
نرم بسترمیں بھی اْگ آئے ہیں کانٹے یارو
ماں کی آغوش میں پھر مجھکو ْسلایا جائے

اپنے دشمن سے تو میں خود بھی نمٹ سکتا ہوں
مجھے احباب سے فی الحال بچایا جائے
پابہ زنجیر مجھے کرنے سے پہلے زاہدؔ
اِک حِصار اور مرے گرد بنایا جائے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر عرفان صدیقی۔ اسلام آباد، راولپنڈی انتظامیہ توجہ دے۔۔۔کالم نگار: سید سردار احمد پیرزادہ

یہ ایک برس سے بھی کم کی بات ہے جب کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور راولپنڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے