اسلامی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہیں جن کی زندگی قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن جاتی ہے۔ انہی عظیم ہستیوں میں خلیفہ چہارم حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا نام نہایت عزت و احترام سے لیا جاتا ہے، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی یومِ شہادت امتِ مسلمہ کے لیے نہ صرف ایک غم کا دن ہے، بلکہ یہ ہمیں ان کی عظیم خدمات، کردار اور تعلیمات کو یاد کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے، حضرت علیؓ کی ولادت مکہ مکرمہ میں ہوئی اور آپ بچپن ہی سے رسولِ اکرم ﷺ کی تربیت میں پروان چڑھے، حضرت علیؓ کی پوری زندگی اسلام کی خدمت، حق و صداقت کے دفاع اور مظلوموں کی حمایت میں گزری، غزوۂ بدر، احد، خندق اور خیبر سمیت کئی معرکوں میں حضرت علیؓ نے اپنی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شجاعت اور بہادری کی وجہ سے آپ کو “اسد اللہ” یعنی اللہ کا شیر بھی کہا جاتا ہے، حضرت علیؓ نہ صرف ایک بہادر سپہ سالار تھے، بلکہ علم و حکمت کے بھی ایک عظیم سرچشمہ تھے، حضرت علیؓ کے اقوال آج بھی دنیا بھر میں دانائی اور حکمت کی مثال سمجھے جاتے ہیں، حضرت علیؓ فرمایا کرتے تھے:
“انسان کی اصل پہچان اس کے اخلاق اور کردار سے ہوتی ہے۔”
ایک اور موقع پر حضرت علیؓ نے فرمایا:
“ظلم کرنے والا، ظلم سہنے والا اور ظلم پر خاموش رہنے والا تینوں برابر کے شریک ہیں،” حضرت علیؓ عدل و انصاف کے معاملے میں بے مثال تھے، خلافت کے دوران حضرت علیؓ نے ہمیشہ انصاف کو مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے اپنے قریبی لوگوں کے خلاف ہی کیوں نہ فیصلہ کرنا پڑے، حضرت علیؓ کا طرزِ حکمرانی سادگی، دیانت داری اور عوام کی خدمت کا بہترین نمونہ تھا، 21 رمضان المبارک کو حضرت علیؓ کو مسجدِ کوفہ میں ایک خارجی شخص ابنِ ملجم نے حملہ کر کے شہید کر دیا، حضرت علیؓ کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ تھی، مگر حضرت علیؓ کی زندگی کا پیغام آج بھی زندہ ہے، حضرت علیؓ کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ حق اور انصاف کے راستے پر ثابت قدم رہنا ہی اصل کامیابی ہے، آج کے دور میں جب دنیا کو انصاف، برداشت اور سچائی کی شدید ضرورت ہے، حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمارے لیے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں، یومِ شہادتِ حضرت علیؓ ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ عظیم رہنما جسمانی طور پر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، مگر ان کا کردار، اصول اور تعلیمات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضرت علیؓ کے اقوال اور ان کے طرزِ زندگی کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں تاکہ ایک انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
نعرہ حیدری یاعلیؓ
Home / Home / 21 رمضان المبارک یومِ شہادت شیرِ خدا حضرت علیؓ حق، عدل اور شجاعت کی لازوال داستان ۔۔۔ تحریر : محمد احسان مغل
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کمالیہ لاہور محمد احسان مغل