Home / اہم خبریں / پولیو مہم کے دوران متعلقہ افسران و اہلکار اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

پولیو مہم کے دوران متعلقہ افسران و اہلکار اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران متعلقہ افسران و اہلکار اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں اگر کسی بھی بچے کو پولیو وائرس ہوا تو متعلقہ افسران و اہلکار وں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی یہ انتباہ انہوں نے کمشنر آفس کمیٹی روم میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جہاں بھی پولیو وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہو وہاں پیشگی نشاندہی کی جائے انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران دوسرے علاقوں کے لوگوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے سفری مقاما ت کو مزید فعال کیا جائے اورآئندہ مہم کے دوران پولیو رفیوزل کیس پر خصوصی توجہ دی جائے اجلاس میں میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے فوکل پرسنز نے گذشتہ مہم کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص سید عطااللہ شاہ، ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر ارشاد میمن، ڈی ایچ او میرپورخاص ڈاکٹر عبدالغفارتالپور، ڈی ایچ او عمرکوٹ اللہ داد، فوکل پرسن میرپورخاص ڈاکٹر نارائن داس، فوکل پرسن عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی خلیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے