Home / اہم خبریں / ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

لاہور (بیورو رپورٹ) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہوجائے گی۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر 180 اور کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا ہوجائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہیں اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے