تھرپارکر (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈویژن کے سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 60 جبکہ رواں سال میں جاں بحق بچوں کی تعداد 318 ہوگئی۔ سول اسپتال میں تاحال 65 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔
![]()