تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پختون تحفط موومنٹ کے معصوم حمايتيوں کو کچھ مخصوص افراد رياست کے خلاف استعمال کررہے ہيں۔ بہادر پاکستانی قبائلی عوام کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ ترجمان پاک فوج ميجر جنرل آصف غفور

پختون تحفط موومنٹ کے معصوم حمايتيوں کو کچھ مخصوص افراد رياست کے خلاف استعمال کررہے ہيں۔ بہادر پاکستانی قبائلی عوام کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ ترجمان پاک فوج ميجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے ترجمان ميجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پختون تحفط موومنٹ کے معصوم حمايتيوں کو کچھ مخصوص افراد رياست کے خلاف استعمال کررہے ہيں۔ بہادر پاکستانی قبائلی عوام کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ شمالی وزیر ستان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے معصوم سپورٹرز اور کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ چند لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عشروں پر محیط قومی جدوجہد کے ثمرات کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی قوم بالخصوص قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

خیرپور کی کھجور کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے کیلئے گریڈنگ، پیکنگ اور تحقیق پر توجہ ضروری ہے، اسماعیل راہو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سندھ جامشورو کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے