Home / اہم خبریں / سندھ نرسز الائنس کا صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کل سے ٹوکن ہڑتال و احتجاج کا اعلان

سندھ نرسز الائنس کا صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کل سے ٹوکن ہڑتال و احتجاج کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ نرسز الائنس کا صوبے بھر کے ہسپتالوں میں پیر 27 مئی سے ٹوکن ہڑتال و احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ نرسز الائنس کا اجلاس جمعے کو حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں نرسوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے اعجاز علی کلیری، عطا حسین راجپر، ہیرا لعل و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ مطالبات کے لئے دیا گیا وقت پورا ہونے کے باوجود مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔اس لئے سندھ نرسز الائنس کے تمام مرکزی، ڈویژنل، یونٹ کے عہدیداران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ پیر27 مئی سے صوبے بھر کے نرسز اپنے اپنے ہسپتالوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 11 بجے تک ٹوکن ہڑتال و احتجاج کریں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے