Home / اہم خبریں / زبردستی اغواء کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، میرپورخاص میں ہندو شادی شدہ عورت نے اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

زبردستی اغواء کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، میرپورخاص میں ہندو شادی شدہ عورت نے اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں شادی شدہ ایک بچی کی ماں ہندو عورت نے مسلمان ہوکر نکاح کرلیا۔ میرپورخاص کے علاقے راجڑ کالونی کے رہائشی کھیم چند مہاراج کی شادی شدہ اٹھارہ سالہ بیٹی سرسوتی عرف کاجل نے بھی مسلمان ہوکر میر کا پلاٹ کے رہائشی اکرم ولد بشیر احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔ کھیم چند مہاراج نے مہران پولیس اسٹیشن میں اپنی شادی شدہ بیٹی سرسوتی عرف کاجل اور معصوم ڈیڑھ سالہ نواسی خوشی کے اغوا کا مقدمہ محمد اکرم نامی شخص کے خلاف درج کروایا تھا۔ زبردستی اغوا کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ یہ عورت بھی گلزار خلیل پیر ایوب جان سرہندی کے پاس مسلمان ہوکر نکاح نامہ اور سرٹفکیٹ لے آئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے