میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک یوم ِشہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر فل پروف حفاظتی انتظامات اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ضلعے بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھا جائے گا اس امر کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں یوم ِشہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کا احترام ہرمسلمان پر لازمی ہے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں مینٹنگ کرکے حفاظتی انتظات اور صفائی ستھرائی کی یقینی بنائیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر بھی ایمبولینس، ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں بھی موئثر اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے چیف میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور پانی کا چھڑکاؤ کرایا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوسکے ڈپٹی کمشنر نے حیسکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں مجالس کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام امن کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید عطااللہ شاہ، ضلعے کے اسسٹنٹ کمشنروں، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفینس محراب خاصخیلی، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی، حیسکو کے افسران سمیت علماء کرام مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی، سید ضیا حیدر نقوی، سید ثاقب کاظمی، سید تصور رضا کاظمی، سید حمزہ نقوی، سید صغیر شاہ نقوی، سید جعفر رضا کاظمی، سید مبرز عباس نقوی، واحد حسین پہلوانی، سجاد حسین رند، شاکر حسین شاکر دیگر ممبران پولیس اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔
![]()