Home / اسلام آباد / ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔ دورے کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پاک ایران تعلقات، امریکا، ایران کشیدگی، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔ دورے کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پاک ایران تعلقات، امریکا، ایران کشیدگی، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے۔ دورے کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ جس میں پاک ایران تعلقات، امریکا، ایران کشیدگی، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، امریکا اور ایران کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دورے کے موقع پر پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ ایران کا فالو اپ ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے اور ایران وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔ملاقاتوں میں مشرق وسطی کی صورتحال اور امت کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے