تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گوجرانوالہ میں ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ اپنے ہی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ پولیس

گوجرانوالہ میں ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ اپنے ہی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ پولیس

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) لدھیوالہ وڑائچ مدوخلیل روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا بکھڑے والی میں مبینہ پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو ڈاکو گرفتار دو فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مدوخلیل روڈ پر چار موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے لگے پولیس گشت پر ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر فیصل معین بھٹہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈاکوؤں کا پیچھا کیا بکھڑے والی کے قریب چاروں ڈاکوؤں اور لدھیوالہ پولیس کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب زخمی ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو لدھیوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت آفتاب اور شوکت سکنہ بل ہوئی ہے لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے گرفتار ہونے والے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے