تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چیئرمین پاکستان ہندو کونسل، پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے میرپورخاص ڈویژن میں 100 کے قریب ہندو برادری کی ملیکتوں پر قبضے کے سلسلے میں آج کمشنر آفس میرپورخاص میں اہم اجلاس منعقد کیا

چیئرمین پاکستان ہندو کونسل، پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے میرپورخاص ڈویژن میں 100 کے قریب ہندو برادری کی ملیکتوں پر قبضے کے سلسلے میں آج کمشنر آفس میرپورخاص میں اہم اجلاس منعقد کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ میں ہندو برادری کی ملکیتوں مندروں، مذہبی جگہوں اور زرعی اراضی پر قبضے ختم کروانے کے لیئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں قائم کمیٹی کے فوکل پرسن چیئرمین پاکستان ہندو کونسل، پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے میرپورخاص ڈویژن میں 100 کے قریب ہندو برادری کی ملیکتوں پر قبضے کے سلسلے میں آج کمشنر آفس میرپورخاص میں اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر سمیت تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز مختیار کار اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کو بتایا گیا کہ میرپورخاص ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایک سو قریب ہندو برادری کے پلاٹوں، زرعی زمینوں، مندروں، گہو شالہ، مسانوں، دکانوں اور گھروں پر قبضہ کیا گیا ہے جس میں تھرپارکر میں 30، عمرکوٹ 20 اور میرپورخاص میں 12 کیسز بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کمشنر ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہندو برادری کی پراپرٹیز پر قبضے فوری طور پر ختم کروائیں جائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے