میرپورخاص (خصوصی رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سول ہسپتال میں ادویات کے بعد ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں داخل دو سے زائد مریضوں کو ملنے والے مفت سرکاری کھانے کا بجٹ نہ ملنے کے بعد سرکاری کچن میں راشن ختم ہونے کی اطلاع کے بعد سول سرجن سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان کے والد سابق سول سرجن ڈاکٹر سلطان محمود اور بچوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر عبدالمجید میمن نے ذاتی کوششوں سے ایک لاکھ کے قریب راشن جسمیں آٹا، آئل، چاول، انڈے، دودھ کے خشک پیکٹ، دالیں، بسکٹس اور دیگر ضروری راشن سرکاری کچن میں جمع کیا اور اب تمام ہسپتال میں داخل مریضوں کو دو وقت کی اچھی روٹی ملنے لگی ہسپتال کے ٹھنڈے چولہے جلنے لگے۔ میرپورخاص کے دیگر مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہر معاملہ سرکار پر چھوڑنے کے بجائے ہزاروں نادار غریب لاچار مسکین مریضوِں کی خدمت کے لیئے اپنا حصہ ڈالیں۔ شکریہ ڈاکٹر سلطان محمود، شکریہ ڈاکٹر عبدلمجید میمن۔
![]()