جامشورو (رپوٹ: سبحان بلوچ) جونیئر ملک سکندر ویلفئر آرگنائزیشن کی جانب سے ملک ہاؤس کوٹری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جونیئر ملک سکندر خان کی غیر موجودگی میں ایم پی اے سردار ملک اسد سکندر، اور جونیئر ملک سکندر ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر مقصود علی لاخاٹی، الطاف مغل، زین خاصخیلی، سبحان بلوچ، فیصل جوٹیجو، امجد سھتو، فرحان علی لاخاٹی، جانزیب خاصخیلی، عمران کوکھر، گل محمد خاصخیلی اور دیگر کی جانب سے جامعہ مدرسہ توحید کے طلبا میں اسلامی کتابیں، جائے نماز ، تسبیح، طلبا کی مالی مدد اور دیگر تحفے تقسیم کئیے گئے ایم پی اے ملک اسد سکندر نے جونئیر ملک سکندر ویلفئر آرگنائزیشن کی ٹیم کی سراھتے ہوئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آنے والے وقت میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
![]()