کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا معاشرے کے ناسوروں کے خلاف ایکشن درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروش گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف تمام ڈسٹرکٹ کے ایس ایچ اوز کو زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس پی کلفٹن و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے معاشرے کے ناسوروں کا قلعہ قمعہ کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر بدنام زمانہ منشیات کو دھر لیا ملزمان میں شامل ماجد علی ولد غلام اکبر اور نصیر احمد ولد غلام شبیر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور 120 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے تحت مقدمات قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے مطابق ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں مزید ان سے انکشافات کی توقع ہے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
![]()