Home / اہم خبریں / ضلع بھر کی پولیس نفری کچہ آپریشن میں مصروف تھانے خالی جرائم پیشہ عناصر کے وارے نیارے وارداتوں میں اضافہ شہری رات کو گھریلو سامان اور مال مویشی کی حفاظت کے لئے جاگنے پر مجبور

ضلع بھر کی پولیس نفری کچہ آپریشن میں مصروف تھانے خالی جرائم پیشہ عناصر کے وارے نیارے وارداتوں میں اضافہ شہری رات کو گھریلو سامان اور مال مویشی کی حفاظت کے لئے جاگنے پر مجبور

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ضلع بھر کی پولیس نفری کچہ آپریشن میں مصروف تھانے خالی جرائم پیشہ عناصر کے وارے نیارے وارداتوں میں اضافہ شہری رات کو گھریلو سامان اور مال مویشی کی حفاظت کے لئے جاگنے پر مجبور ضلع بھر کے تھانوں میں صرف چند اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ملزمان کی گرفتاریوں ضمانتوں سمیت عدالتی معاملات اور گشت کا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے دوسری طرف شہریوں و دیگر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈاکوؤں کی ضلع راجن پور میں عرصہ دراز سے تعینات مخصوص ٹولہ اور سیاسی شخصیات کے آلہ کار ہر نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او راجن پور کو شیشے میں اتار لیتے ہیں اور عین اسوقت جب گندم کی فصل تیار ہوچکی ہوتی ہے یہ مخصوص طبقہ آپریشن شروع کرادیتا ہے اور غریب لوگوں کو ڈرا کر اور گھروں سے بیدخل کرکے گندم کی فصل پر قبضہ کرلیتے ہیں اور ہرسال کروڑوں روپے کی گندم پر ہاتھ صاف کر لیا جاتا ہے گزشتہ 4 روز سے جاری آپریشن میں ماسوائے غریب افراد کی جھونپڑیاں جلانے کے کسی ایک بھی ڈاکو کو زندہ یا مردہ گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے اور دوسری طرف ضلع بھر کی نفری کو آپریشن میں مصروف کرکے ضلع بھرکے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تھانہ سٹی و صدر کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیٹی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جن میں مہران جیولرز سے نوسر باز خاتون کے گروہ نے 8 لاکھ روپے کے طلائی زیورات چرالیے، دن دیہاڑے صفدر مستوئی کے بیٹے اویس سے داجل بائی پر 125 موٹر سائیکل آتشی اسلحہ کے نوک پر چھین لیا گیا اور مین انڈس ہائی وے پر صادق نامی شخص سے سی ڈی موٹر سائیکل و 70 ہزار روپے چھینتے ہوئے مزاحمت پر زخمی بھی کردیا اور ریسکیو 1122 کے اہلکار برکت سے سی ڈی موٹر سائیکل مین انڈس ہائی وے پر سر شام چھین لیا گیا اس پر طرہ یہ کہ گزشتہ ایک ماہ سے ایس ڈی پی او جام پور سرکل کی آسامی خالی ہونے کے باعث جرائم و کرائم بڑھ چکے ہیں تعیناتی کیلئے دونوں برسر اقتدار سیاسی گروپوں میں رسہ کشی جاری ہے جس پر شہریوں، متاثرین، مکینوں،عوامی سماجی، تعلیمی حلقوں محمد عرفان، محمد الطاف، محمد یوسف، محمد اکرم، محمد کاشف، محمد خلیل، محمد اعجاز و دیگر نے آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے