تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکا اور ایران کے درمیان فریم ورک معاہدہ عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، گیانچند ایسرانی

امریکا اور ایران کے درمیان فریم ورک معاہدہ عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، گیانچند ایسرانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی، گیانچند ایسرانی نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن، علاقائی استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں گیانچند ایسرانی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت اور مؤثر سفارت کاری قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

گیانچند ایسرانی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے پرامن حل، انسانی جانوں کے تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گا بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے