تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راجن پور میں ناجائز قبضہ مافیا گروپوں غیر قانونی ویگن و ٹیکسی مافیا اور ٹریفک پولیس مبینہ ملی بھگت نے شہر میں حادثات اور عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

راجن پور میں ناجائز قبضہ مافیا گروپوں غیر قانونی ویگن و ٹیکسی مافیا اور ٹریفک پولیس مبینہ ملی بھگت نے شہر میں حادثات اور عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور تاریخی، ثقافتی، تعلیمی اور تجارتی شہر ہے جس کی آبادی تقریباً دولاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے مگر اس کے قدرتی و فطرتی حسن کو بے ہنگم ٹریفک کے نظام و ناجائز تجاوزات مافیا قبضہ گروپوں، غیر قانونی ویگن و ٹیکسی مافیا اسٹیڈ نے گہنا کر رکھ دیا ہے اور یہ سب کچھ مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کی ملی بھگت بھتہ خوری کے باعث ہی ہو رہا ہے ٹریفک پولیس بھاری گاڑیاں، بسز ویگن و ٹرکس بھی اندرون شہر سے بھاری نذرانہ وصولی کے عوض گزار رہی ہے جس سے حادثات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس سے معمولات ذندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اور ٹریفک پولیس شہرسے باہر ناکے لگا کر لوٹ مار میں مصروف ہے جس سے علاقہ مکینوں و شہریوں میں تشویش کی شدید لہر پائی جاتی ہے شہریوں لیاقت علی، محمد یوسف، اللہ وسایا، عابد حسین، الہی بخش، محمد شہباز، محمد انعام، احمد علی، محمد فہیم اور محمد حسن نے آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور و ڈی ایس پی ٹریفک راجن پور سے ٹریفک پولیس جام پور کی مبینہ بد انتظامی لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک پولیس جام پور محمد ریاض کا موقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا مجبوری ہے اوپر تک حصہ دینا پڑتا ہے اور افسران کی پھٹیکییں بھی بھگتنی ہوتی ہیں اسلئے مافیاء سے ڈیل بھی کرنی پڑتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ کرکٹ ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پہلا دورۂ پاکستان، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے