Home / اہم خبریں / نئے پاکستان میں بجلی و پانی کے محکمے کا میرپورخاص میں کارنامہ پہلے صارفین کے میٹرز پر غیر قانونی ڈڈکشن لگایا پھر شکایات پر انکی دہلیز پر پہنچ کر ختم کیا

نئے پاکستان میں بجلی و پانی کے محکمے کا میرپورخاص میں کارنامہ پہلے صارفین کے میٹرز پر غیر قانونی ڈڈکشن لگایا پھر شکایات پر انکی دہلیز پر پہنچ کر ختم کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا صارفین کہ جانب سے 208 شکایتی درخواستیں جمع کی گئی صارفین کے ڈیڈکشن بلز موقع پر ہی ختم کئے گئے۔ عوامی شکایات پر حکومتی ہدایات پر کھلی کچھری میں ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو عمرکوٹ ذوالفقار میمن، آر او انچارج غلام رسول، ایس ڈی او سامارو ڈھولن شر اور سپریڈنٹنٹ انجنیئر میرپورخاص خوپچند سمیت حیسکو کے عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر صارفین کی جانب سے 208 شکایات جمع کرائی گئیں، جس میں اکثریت غیر قانونی ڈیڈکشن بلز کی تھی۔ حیسکو کے اعلیٰ افسران نے ڈیڈکشن بلز ختم کئے اور ذمہ دار عملے کو سرزش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی صارف کے بل میں غیر قانونی ڈیڈکشن نہ لگائی جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکسئین عمرکوٹ نے کہا کہ صارفین کی شکایات پر یہ کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے اور صارفین کے بجلی سے متعلق جائز مسئلے ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ایس ڈی سامارو نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر عوام کے مسائل حل کریں گے اور غریب صارفین کے بجلی کے بلوں میں ڈیڈکشن بلز فوری ختم کئے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہری میں متاثر صارفین کا کہنا تھا ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، حیسکو کی جانب سے ہر ماہ ڈیڈکشن بل بھیجے جاتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے