گجرات/ کوٹلہ عرب علی خاں (خصوصی رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) کبوتروں کا سیزن آتے ہی دکان دار خوش ہو جاتے ہیں اس طرح کبوتر باز بھی سیزن میں پرجوش نظر آتے ہیں پہاڑے پیجن فلائنگ کلب کی جانب سے کبوتر بازی کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں تقریبا 35 چھتوں کے کبوتر بازوں نے حصہ لیا۔ سمرالہ کی نامور شخصیات ملک نعیم اعوان کے صاحب زادے ملک عاصم نے بھی اس ٹونامنٹ میں حصہ لیا، ٹورنامنٹ ٹی 20 تھا جس میں چھ کبوتر اڑاے گئے ایک ہپلیر پانچ کا ٹاٹم شمار ہوا، ملک عاصم کے کبوتروں نے تیز ترین ٹی ٹونٹی ففٹی مکمل کی 52-10 منٹ بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اس سے پہلے 5 کبوتر کے ساتھ ریکارڈ ملک احسان پہاڑے نے 50 -53 بنا کر قائم کیا تھا جو چھ سال کے بعد ملک عاصم نے توڑ دیا۔
![]()