Home / اسلام آباد / کوئٹہ دھماکے کی صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کی مذمت

کوئٹہ دھماکے کی صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کی مذمت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دھماکے قوم کے عزم کو پختہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی باقیات کا قلع قمع ضروری ہے۔ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے لوگوں کے حوصلے اور بلند ہمتی پر حملے کرتے ہیں، پاکستان کے اداروں اورعوام نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے شہداء کے غم میں برابرکے شریک ہیں، انسانیت کے دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے