نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ملک فلاحی جماعت کی محنتوں کاوشوں سے مزید دو یونٹوں کا اضافہ عوام کی جانب سے بانی رضوان الحق کآ شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک فلاحی جماعت کی کوششوں کاوشوں محنتوں کی وجہ سے خیرپور میں مزید دو یونٹوں کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر ملک فلاحی جماعت اور عوام کی جانب سے ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر رضوان الحق کے ساتھ کئی گاڑیوں کا قافلہ شہر میں داخل ہوا تو عوام اور ملک فلاحی جماعت کی جانب سے اپنے پیارے محبوب قائد رضوان الحق اور ان کے ہمراہ دیگر لوگوں کا پھولوں کی پتیوں سے اور نعروں سے بھرپور استقبال کیا گیا جبکہ ملک فلاحی جماعت محراب پور یونٹ سے سینئر نائب صدر ملک مشتاق اور جنرل سیکرٹری یامین ملک کی قیادت میں کئی گاڑیوں کا قافلہ بھی اپنے قائد کے استقبال کے لیئے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک مشتاق نے انجام دیے۔ ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک رضوان الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو دیگر شہروں سے تشریف لائے ہیں۔ میں اس تاریخی موقع پر ملک فلاحی جماعت کے تمام عہدیداران اور ممبران اور یہاں کے چاہنے والی عوام کو بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں محنتوں لگن اور عوامی خدمت جذبے کی وجہ سے آج یہاں الحمداللہ مزید دو یونٹوں کا افتتاح کردیا گیا۔ ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ انشائاللہ اللہ کی مدد اور آپ کی دعاؤں سے عوام کی خدمت کرتا رہوگا۔ اس موقع پر محراب پور سے آۓ ہوئے یونٹ کے سینئر نائب صدر ملک مشتاق اور جنرل سیکرٹری یامین ملک اور دیگر مقررین نے اپنے مختصر خطابات کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے قائد ملک فلاحی جماعت کے صدر و بانی رضوان الحق کی قیادت میں دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ ملک فلاحی جماعت ہر مکتبہ فکر کے افراد کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ صرف اور صرف عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر دو عہدیداران اور ممبران نے اپںے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا گیا۔تقریب کے بعد میں ملک فلاحی جماعت کی جانب سے دس غریبوں کے گھروں میں فریج، ٹی وی، ڈیپ فریزر اور بے روزگار نوجوانوں کے لیئے دس چینگ چی رکشے بھی دے گئے۔ جبکہ اس موقع پر ملک فلاحی جماعت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں اور دیگر کی لیئے قرضہ حسنہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
![]()