میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میریورخاص پریس کلب کے صدر راشد سلیم کی قیادت میں پریس کلب ممبر سندھ ٹی وی رپورٹر نظیر پنھور، کیمرہ مین اعجاز بھٹی کو کچھ عناصر کی جانب سے سنگین نتاہج کی دھمکیاں دینے کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صحافیوں کی بڑی کے ساتھ تاجر برادری، علماء کرام، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوۓ۔ احتجاجی مظاہرے سے راشد سلیم اور سلیم آزاد کا کہنا تھا صحافیوں کو ایسے غنڈہ عناصر کبھی سچ لکھنے سے نہیں روک سکیں گے ہم نے سچ لکھنے کی پاداش میں شہادتوں کو قبول کیا ہے ہم سندھ حکومت اور پولیس کے اعلی افسراں کو باور کراتے ہیں کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار مزیر بڑھا دینگے اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
![]()