تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسٹریلیا نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

آسٹریلیا نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

دبئی (نیوز ڈیسک) سیریز کے آخری میچ میں کینگروز کے 328 رنز کے جواب میں گرین شرٹس کے بلے بازوں نے نسبتاً زیادہ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن کامیابی کے ساتھ میچ فنش نہ کرنے کی روایت کو برقرار رہی اور پاکستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز تک محدود رہی، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کے 130، شان مسعود اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ گزشتہ میچ کے ہیرو عابد علی صفر، محمد رضوان 12، عمر اکمل 43، سعد علی 4، یاسر شاہ 11 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے بہرینڈروف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، رچرڈسن، لائن، میکسویل اور زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو ستائیس رنز اسکور کیے۔ عثمان خواجہ نے اٹھانوے رنز بنائے۔ گلین میکسویل نے تینتیس گیندوں پر ستر رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔ کپتان ایرون فنچ نے تریپن اور شان مارش نے اکسٹھ رنز بنائے۔ پاکستان کے عثمان شینواری نے چار اور جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی جس کے بعد شان مسعود اور حارث سہیل نے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل ایک سو تیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ شان مسعود نے پچاس اور عمر اکمل نے تینتالیس رنز اسکور کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے