Home / اہم خبریں / کراچی میں بااثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد، غیر انسانی فعل کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی میں بااثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد، غیر انسانی فعل کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں بااثر افراد کا غریب محنت کش پر تشدد، عضو خاص کو رسی سے باندھ کر گھسیٹتے رہے، غیر انسانی فعل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلشن معمار کی حدود میں دانیال، راشد نظامی، نواز پٹھان اور امتیاز نے غازی نامی کباڑیے کو مال فروخت کرنے کا لالچ دے کر بلایا، غازی کے پہنچتے ہی ملزمان کریم شاہ مزار کے قریب ایک دفتر نما کمرے میں لے گئے جہاں ملزمان نے صرف محنت کش پر تشدد کیا بلکہ اس کے عضو خاص کو رسی سے باندھ کر بے رحمانہ کھینچتے رہے، جس پر غازی کی حالت غیر ہوگئی، حالت غیر ہونے پر ملزمان نے تھانہ گلشن معمار کی پولیس کو بلا کر محنت کش کو چوری کے مقدمے میں بند کرا دیا۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان نے غازی کباڑیے کے ورثاء کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ دوسری جانب تشدد کا شکار غازی کباڑیے کی بیوی نے تھانہ گلشن معمار جاکر تحریری درخواست دینا چاہی تو ایس ایچ او نے متاثرہ فیملی کو دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے واقعے کی انکوئری اور ملزمان کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ آخری اطلاعات آنے تک عام شہری کو برہنہ تشدد کرنے اور اس کے خلاف مقدمے کے اندراج پر اعلیٰ پولیس حکام نے فوری نوٹس لیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، فوٹیج حاصل کرلی ہیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کسی کو اجازت نہیں کہ کسی پر برہنہ کرکے تشدد کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے