Home / اہم خبریں / سی آئی اے پولیس حب کی کاروائی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کراچی اسمگل کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار، نان کسٹم پیڈ مزدا ٹرک برآمد

سی آئی اے پولیس حب کی کاروائی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کراچی اسمگل کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار، نان کسٹم پیڈ مزدا ٹرک برآمد

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے منور شیخ کے زیر نگرانی انچارج سی آئی اے حب انسپکٹر نورالسلام نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اسمگل کرنے والے گروہ کے دو کارندے داؤد ولد شہباز خان اور نصراللہ ولد بہاؤ الدین کو گرفتار کرکے نان کسٹم پیڈ مزدا، جعلی کاغذات اور نمبر پلیٹ برآمد کرلیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار گاڑی نمبر اے پی ایکس- 234 سے مختلف برانڈ کے 6500 پیکٹ غیر ملکی سگریٹ اور 200 پیکٹ انڈین نسوار برآمد کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے